کلام مجید
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - کلام اللہ، قرآن شریف۔ "بس اتنا کر کہ کلام مجید مجھے دیدے جا نماز تو لے جا۔" ( ١٩٨٤ء، طُوبٰی، ٦٧٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'کلام' بطور صفت کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'مجید' بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٤٧ء کو "دیوانِ قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کلام اللہ، قرآن شریف۔ "بس اتنا کر کہ کلام مجید مجھے دیدے جا نماز تو لے جا۔" ( ١٩٨٤ء، طُوبٰی، ٦٧٧ )
جنس: مذکر